وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا

اسلا م آباد(پی این آئی )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 600 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 94822 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے 1823 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان کردیا۔لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے پر توجہ مرکوز ہے، وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت بہت کم ہے، ازبکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بھی تجارت اور امن پر بات چیت جاری ہے جب کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں، تاجروں کے دیگر تحفظات پر وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔دوسری جانب صدر لاہور چیمبر طارق مصباح نے مطالبہ کیا کہ امپورٹ پر ایف بی آر کی مداخلت مکمل طورپر بند کی جائے اورکمرشل امپورٹرز کو ایڈوانس ادائیگی پر سامان منگوانے کی اجازت دی جائے۔

close