ایک سیکنڈ میں 319ٹی بی ڈیٹا ٹرانسفر، تیز ترین انٹرنیٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

ٹوکیو ( پی این آئی ) جاپان میں انجینئرز نے تیز ترین انٹرنیٹ رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ، جاپانی محققین کی جانب سے 319 ٹیرابائیٹس فی سیکنڈ کی حیران کن انٹرنیٹ رفتار کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹکنالوجی کے محققین نے فائبر آپٹک مواصلات 2021 پر بین الاقوامی کانفرنس میں اپنے تجربے کے نتائج پیش کیے جہاں 4 کور آپٹیکل فائبر کے ساتھ 3 ہزار 001 کلومیٹر سے زیادہ حاصل کی جانے والی اس رفتار نے اس سے پہلے قائم کردہ عالمی ریکارڈ 178 ٹی بی فی سیکنڈ کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں توڑ دیا۔بتایا گیا ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ اس سے پہلے کی انٹرنیٹ رفتار کے ریکارڈ سے 7 گنا زیادہ تیز ہے جو کہ تجرباتی مراحل طے کرنے والی فوٹوونک چپ کے ذریعہ قائم کیا گیا جب کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا خود صرف 400 جی بی فی سیکنڈ کی رفتار تک کا انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے جب کہ گھریلو انٹرنیٹ کنیکشن کے لئے اوسطاً تیز رفتار 10 جی بی فی سیکنڈ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close