فیس بک نےکس ملک کے صدر کا فیس بک پیج منجمد کردیا؟

کیلیفورنیا (پی این آئی)  فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کا فیس بک پیج منجمد کر دیا ہےجس کی تصدیق فیس بک کے ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کا فیس بک پیج کووڈ 19 سے متعلق گمراہ کن اطلاعات شیئر کرنے پر

منجمد کیا ہے ۔فیس بک کے ترجمان کے مطابق صدر نکولس کا پیج بے بنیاد اور بنا کسی سائنسی شواہد کے کورونا کے علاج کے لیے شیئر کی جانے والی اطلاعات کی وجہ سے منجمد کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ صدر نکولس نے ایک قدیم دوا کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے بہتر قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک کرشماتی دوا ہے جس کا کوئی منفی اثر نہیں اور اسے لینے سے کورونا وائرس سے صحتیابی ہوسکتی ہے تاہم ماہرین نے صدر کے دعوے کو یکسر مسترد کیا تھا۔فیس بک نے وینزویلا کے صدر کی شیئر کی گئی ویڈیو کو فیس بک کی کورونا کے حوالے سے نافذ پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈیلیٹ کردیا جس میں صدر نکولس نے کورونا سے صحتیاب ہونے کی گارنٹی دی تھی۔فیس بک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرتے ہیں کہ فی الحال ایسی کوئی دوا موجود نہیں جو کورونا وائرس سے صحتیابی فراہم کرسکے لہٰذا مسلسل فیس بک قوانین کی خلاف ورزی پر صدر نکولس کا پیج 30 روز کے لیے منجمد کیا گیا ہے اور اس دوران ان کے پیج کو صرف پڑھا جاسکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر نکولس کو پالیسی کی خلاف ورزی اور پیج بلاک کیے جانے سے

متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی بھیجا گیا ہے تاہم اس وجہ سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وینزویلا حکومت کے ترجمان کی جانب سے اس پر اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔۔۔۔۔

close