دنیا بھر میں واٹس ایپ،میسنجراور انسٹاگرام بند ہو گئیں، صارفین شدید پریشان

لاہور (پی این آئی) پاکستان سمیت کئی ممالک میں وٹس ایپ سروس بند۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے کروڑوں صارفین کو وٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروس تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت وٹس سروس کام نہیں کر رہی، صارفین

موبائل میسیجنگ ایپ کے استعمال سے مکمل طور پر قاصر ہیں۔اس کے علاوہ صارفین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تک رسائی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیس بک میسنجر کی سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ وٹس ایپ سروسز کی اچانک بندش کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے اس معاملے کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے وہ وٹس ایپ سروس تک رسائی سے قاصر ہیں۔ جبکہ وٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروس کے متاثر ہونے کے حوالے سے کمپنی حکام کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں