دھاندلی کا امکان ختم، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کر لی گئی

اسلام آباد(آن لائن ) وزارت سانس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین نیشنل اسنٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس تیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مشین کے ذریعے الیکشن پر امن کرانے میں مدد ملے گی

اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔فواد چوہدری کے مطابق مشین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے پر انتخابی نشانات ہونگے جبکہ دوسرا پریزائڈنگ افیسر کے پاس ہوگا۔ پریزائیڈنگ افیسر ہی مشین آپریٹ کرسکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مشین کے ذریعے ووٹر کسی بھی نشان پر کلک کرکے ووٹ ڈال سکے گا۔ انتخابی نشان پر کلک کرنے کے الیکٹرانک ووٹ کاسٹ ہوجائے گی۔ فواد چوہدری کے مطابق مشین کے ذریعے نہ صرف الیکٹرانک ووٹ کاسٹ کی جاسکتی ہے بلکہ بیلٹ پیپر بھی پرنٹ ہوسکے گا۔ مشین الیکٹرک بھی ہے اور بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشین کو ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ منسٹری ا?ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ ا?ف الیکٹرانکس بڑا زبردست کام کیا ہے۔اس مشین پر کام جاری ہے اور ا?خری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم ووٹنگ کو الیکٹرانک مشین کے اوپر لائے۔ ضمنی الیکشن میں ڈسکہ اور باقی جگہوں میں جو کچھ ہوا اس سے نمٹنے کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔اس کے ذریعے الیکشن پر امن ہونگے اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کی موجیں لگ گئیں، نواز شریف نے مولانا کو وزیراعظم بنوانے کیلئے آصف علی زرداری کو نئی ڈیل پیش کر دی گئی اسلام آباد (پی

این آئی) مسلم لیگ ن لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے ایم این اے کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیج سکتی ہے ، جس کے بعد وہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم ہوں گے ، سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جو ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں ، ان میں نواز شریف کی جانب سے ایک نئی ڈیل دی گئی ہے ، نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے یہ کہا ہے کہ اگر آپ ان ہاوس تبدیلی لاسکتے ہیں تو اس میں مولانا فضل الرحمان کو بطور پی ڈی ایم سربراہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق سابق وزیر اعظ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ بھی کرسکتی ہے کہ لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیجا جائے ، جس کے بعد وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئیں۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردادی اور مسلم لیگ ن کے قائد

نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھان لی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ، جس میں سینیٹ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے رابطے میں اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی خاص طور موضوع گفتگو رہی ، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی حکمت عملی بروئے کار لائی جائے گی۔

close