نیویارک(این این آئی)واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ پر آئندہ سال وائس اور ویڈیو کالنگ کا فیچر دستیاب ہو گا۔جسے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر استعمال کیا جا سکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کمپنی نے کہاکہ انہوں نے واٹس ایپ ویب پر کچھ صارفین
کے لیے ویڈیو اور وائس کالنگ کے اس فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ فی الحال واٹس ایپ پر صرف موبائل فون صارفین ہی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکتے ہیں لیکن اب اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب کا استعمال کرتے ہوئے بھی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکیں گے۔تاہم واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو تمام تر صارفین کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا۔۔۔۔
واٹس ایپ نے یکم جنوری 2021ءسے ان موبائل فونز پرسروس بند کر نے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (پی این آئی)دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہیکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگااس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں