چینی خلائی ادارے نے چاند پر قومی پرچم لہرائے جانے کی تصاویر جاری کر دیں

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی خلائی ایجنسی نے جمعہ کے روز چھانگ ای۔5 تحقیقاتی مشن کی جانب سے چاند پر چین کا قومی پرچم لہرائے جانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔یہ تصاویر جمعرات کے آخر میں قمری نمونے لیکر ایسینڈر کے چاند سے روانہ ہونے سے قبل تحقیقاتی مشن کی خلائی گاڑی کے ایسینڈر کمبی نیشن میں

نصب پینورامک کیمرہ سے بنائی گئی ہیں۔ایک تصویر میں قمری نمونے جمع کرنیوالے روبوٹک بازو کو پرچم کے آگے دیکھا جا سکتا ہے۔چین کے چھانگ ای ۔5 تحقیقاتی مشن کو 24 نومبر کو لانچ کیا گیا تھا اور اس کی خلائی گاڑی کے ایسینڈر کمبی نیشن نے یکم دسمبر کو چاند کے قریب کی طرف طوفانوں کے سمندر کے نام سے مشہور اوشیانوس پروسیلارم کے مونز رومکر کے شمال میں سطح کو چھوا تھا۔نمونے اکٹھے کرنے اور سیل کیے جانے کے بعد چھانگ ای۔5 کا ایسینڈر جمعرات کے آخر میں قمری سطح سے روانہ ہوا اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ چاند کے مدار میں مدار سے واپس آنے کے ساتھ بغیر پائلٹ کے رینڈیزوس اور ڈاکنگ کو انجام دیگا جو کہ ایک بے مثال کارنامہ ہے۔چھانگ ای ۔5 چین کی ایرو اسپیس تاریخ کا ایک انتہائی پیچیدہ اور چیلنجنگ مشن ہونے کے ساتھ ساتھ 40 سالوں سے زائد عرصے میں چاند سے نمونے لانے والا دنیا کا پہلا مشن ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں