سمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی بڑی موبائل فون کمپنی ایپل ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنا نیا آئی فون لانچ کر رہی ہے جس کا نام ’آئی فون 12‘ ہے لیکن کورونا کی وجہ سے نئے آئی فون ایپل 12کی تقریب رونمائی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یپل اس بات کی جانچ کرے گا کہ وہ صارفین کی دلچسپی 5G
وائرلیس ڈیٹا نیٹ ورک کے گرد برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگا جس کی تیز ترین رفتار ایسی ہے کہ وہ پچھلے نیٹ ورکس کے ڈیٹا ریٹس کو بھی کئی مرتبہ پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔تجزیہ کاروں نے چار نئے آئی فونز کی توقع کی ہے۔ لانچ ہونے والے چار آئی فونز میں سے دو ’پرو‘ ماڈلز ہوں گے جن میں بہترین کوالٹی کے کیمرہ سینسرز اور اعلیٰ درجے کے ڈسپلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بڑی سکرینز کے شوقین افراد کے لیے ایک ماڈل بھی موجود ہوگا۔ ان تین ماڈلز کے درمیان آئی فون 12 اپنے منفرد ڈیزائن اور وسیع ڈسپلے کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ ایپل کے بیشتر مداحوں کو مطمئن کرنے کے لیے بہترین کیمرے والا یہ فون پرکشش قیمت میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کے پری آرڈر 16 یا 17 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ ریٹیل میں 23 یا 24 اکتوبر میں دستیاب ہوگا۔6.7 انچ ڈسپلے کے آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد سے شروع ہوگی جبکہ اس میں لیڈار سنسر اور 5 ایکس آٹپیکل زوم والا ٹیلی فوٹو کیمرا ہوگا۔اس سے قبل ایپل کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایپل آئی فون 12 رواں سال 15ستمبر کو لانچ کیا جائے گا جس کے لیے ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا مگر تقریب کے اختتام پر آئی فون 12 خریدنے کے شوقین افراد کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایونٹ میں آئی فون 12 کے بجائے نئی ایپل واچ 6، ایپل واچ ایس ای اور آئی پیڈز متعارف کروا دی گئی تھی۔ایپل کی جانب سے عام طور پر نئے آئی فونز ستمبر کے وسط میں متعارف کرائے جاتے ہیں مگر رواں سال کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے وہ تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں