سام سنگ پاکستان نے نیا گلیکسی اے 31 متعارف کرادیا،نیا فون کن خوبیوں کا مالک ہے؟ شاید آپ کو اسی کی تلاش تھی؟

لاہور (پی این آئی)سام سنگ پاکستان نے نیا گلیکسی اے 31 متعارف کرادیا،نیا فون کن خوبیوں کا مالک ہے؟ شاید آپ کو اسی کی تلاش تھی؟، گلیکسی اے 31 ہمیشہ کی طرح سام سنگ کے معیار اور اعتماد کا مظہر ہے جو نہایت مناسب قیمت پر پیش کیا جارہا ہے۔ سام سنگ کا یہ مقصد ہے کہ گلیکسی اے سیریز کے ساتھ اپنے

تمام صارفین کے لیے بامعنی اختراع پیش کرتا رہے۔ گلیکسی اے 31 کے ساتھ ، سام سنگ آپ کو اپنے احساسات اور تجربات کو محفوظ کرنے اور دوسروں سے شیئر کرنے کے مزید کئی طریقے فراہم کررہا ہے۔ اس کے پریمیئم فیچرز ہی اس کا خاص جزو ہیں جو نہایت کم قیمت پر فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ ڈیوائس بطورِ خاص ایک ایسی نسل کے لیے بنایا گیا ہے جو ہر وقت اور ہر جگہ دنیا کے سامنے اپنا بہتر اظہار چاہتی ہے اور اس میں خوشی محسوس کرتی ہے۔ گلیکسی اے 31 میں کثٰیر الاستعمال کواڈ کیمرہ لگایا گیا ہے جو آپ کے حسین لمحات کو قید کرنے کے لئے ہر طرح کے ٹولز فراہم کرتا ہے، خواہ وہ کوئی معمولی واقعہ ہو یا کوئی بڑا یادگار لمحہ ہی کیوں نہ ہو۔ اس اسمارٹ فون میں ایف ایچ ڈی طرز کا انفنٹی یو ڈسپلے، ڈولبی ایٹموس اور 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری شامل ہے۔ اس ڈیوائس کی بدولت ا?پ پورا دن فون پر کام کرسکتے ہیں، اسٹریمنگ کرسکتے ہیں یا گیم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close