کینسر کے مریضوں کے لیے بڑی خبر ، چینی ڈاکٹروں نے کینسر کی فوری تشخیص کیلئے اسکریننگ مشین ایجاد کر لی، طریق کار انسانی تشخیص سے 100گنا بہتر ہے

نانجنگ(پی این آئی)کینسر کے مریضوں کے لیے بڑی خبر ، چینی ڈاکٹروں نے کینسر کی فوری تشخیص کیلئے اسکریننگ مشین ایجاد کر لی، طریق کار انسانی تشخیص سے 100گنا بہتر ہے، چینی سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے لمفی گلٹیوں کا پتہ لگانے کیلئے ایک تیز اور درست اسکریننگ

ماڈل تیار کیا ہے جو کینسر کے علاج میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکتا ہے۔لمفی گلٹیاں انسان کے دفاعی نظام کی پہلی لکیر ہیں جو لوگوں کو بیماریوں اور وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انسانی جسم میں ، لمفی گلٹیاں سینکڑوں چھوٹی ، گول یا سیم کی شکل والی غدود ہیں جو گردن، بغل، پیٹ اور کمر میں جمع ہوتی ہیں۔کینسر کے جسم کے کسی اور حصے سے شروع ہو کر لمفی گلٹیوں تک پھیلنے کو انتقال مرض کہتے ہیں جو معالجین کے لئے کینسر کی نشوونما کا فیصلہ کرنے کے لئے اہم ہوتا ہے۔تاہم موجودہ ایم آر آئی اسکریننگ طریقہ کار وقت طلب ہیں اور اسکین علاقوں میں تمام لمفی گلٹیوں کی شناخت نہیں کر سکتے ہیں جس سے پتہ لگانے کی درستگی کم ہو جاتی ہے۔چینی اکیڈمی آف سائنس کے تحت سوڑو انسٹیٹیوٹ آف بائیومیڈیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی محقق گا شِن نے کہا کہ لمفی گلٹی ایک ایم آر آئی نمونے کے ایک ہزارویں حصے سے بھی کم پر قابض ہوتی ہے اور یہ آسانی سے خون کی نالیوں اور دوسرے ریشوں کے ساتھ الجھ جاتی ہیں۔یہاں تک کہ ایک تجربہ کار ریڈیولاجسٹ کو ایک نمونے پر لمفی گلٹیوں کی جانچ پڑتال کے لئے 3 سے 10 منٹ لگتے ہیں اور ہر معاملے میں تقریبا 20 نمونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔گا نے مزید کہا کہ 5 ملی میٹر سے کم قطر کے حال چھوٹی لمفی گلٹیوں کا پتہ لگانے کی درستگی ہمیشہ 70 فیصد سے کم ہوتی ہے۔سن یات سین یونیورسٹی کے چھٹے منسلک ہسپتال میں 2013سے 2016 تک ملاشی کے کینسر کے 293 مریضوں سے منتخب کردہ ایم آر آئی تصویری ڈیٹا کی بنیاد پر محققین نے اے آئی کی مدد سے اسکریننگ ماڈل تیار کیا ہے۔ اس سے ماہرین کے ذریعے جمع کردہ کھوج کے تجربات الگورتھم میں بدل گئے۔ اے آئی ہر نمونے پر صرف 1.37 سکینڈ میں لمفی گلٹیوں کا زیادہ بہتری کے ساتھ پتہ لگا سکتا ہے جو انسانی کھوج سے 100 گنا تیز ہے۔

close