رمضان میں نیکیاں کمائیں، انسٹا گرام بھی نیکیوں کے حصول کی دوڑ میں شامل

اسلام آباد(پی این آؑئی)دنیا بھر میں پسند کی جانے والی ایپ انسٹاگرام اس بار رمضان المبارک میں لوگوں کے درمیان مثبت رویے اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے MonthofGood# (نیکی کا مہنیہ) نیا ہیش ٹیگ متعارف کیا گیا ہے

جس کا مقصد اس رمضان سب لوگوں تک مثبت اور نیکی کا پیغام پھیلانا ہے۔اس متعلق انسٹاگرام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد ماہ رمضان میں روزے رکھ رہے ہیں جو سال کے سب سے بڑے عالمی ثقافت کے لمحات ہیں، اس دوران پوری دنیا سے لوگ انسٹاگرام پر اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کرتے ہیں جن کے لیے ہی یہ ہیش ٹیگ بنایا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے رمضان میں 16ملین صارفین نے انسٹاگرام پر رمضان کا لفظ استعمال کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس بار ماہ میں ایک احسن قدم اٹھایا گیا ہے۔انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلہ اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے لیکن ایک دوسرے سے جڑے رہنا بھی نہایت اہم ہے اسی لیے ماہ مبارک میں نیا ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو نیکی کا پیغام دیں، اسے پھیلائیں اور لوگوں کی مدد کریں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ہیش ٹیگ کو کسی بھی اچھی اور مثبت پوسٹ، کمنٹس اور لائیو چیٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے چیڑیٹی سے متعلق معلومات دینی ہو، کسی کو اچھائی، درگزر یا امن کا پیغام دینا ہو یا پھر ورچوئل افطار میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ہیش ٹیگ کو کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن فائٹرز یعنی ڈاکٹرز یا طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھی پوسٹ میں واضح کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا اور کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جب کہ پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close