کراچی(پی این آئی)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین نے انسانی جین میں ہونے والی ایسی تبدیلیوں کا پتا لگالیا جو کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔ماہرین کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ان کے اختیار کردہ طریقے سے کسی شخص میں کورونا وائرس ہونے یا نہ ہونے کا پتا بھی لگایا جاسکے گا۔ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ
سائسنز کے ماہرین نے انسانی جین میں کورونا سے مزاحم قدرتی تبدیلیوں کی موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے انسانی جین میں قدرتی طور پر موجود د ایسی تبدیلیوں کا پتہ لگایا گیا ہے جو کورونا وائرس کو غیر مؤثر کرسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق تبدیلیوں کا پتہ لگانے کیلئے ایک ہزار انسانی جینز کا تجزیہ کیا گیا، یہ تحقیقی تجزیہ بین الاقوامی سائنسی جریدے جرنل آف میڈیکل وائرولوجی میں شائع بھی ہوا ہے۔ماہرین کو امید ہے کہ پاکستانی لوگوں کے جینوم کی تفصیلات کے بعد اس عمل کو تیزی سے پھیلایا جاسکتاہے اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکتی ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں