یوٹیوب ٹک ٹاک کو مات دینے کے لیے نیا فیچر لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف

اسلام آباد(پی این آئی)معروف ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نوجوانوں میں انتہائی مقبول چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرز پر پر ایک نیا ویڈیو پلیٹ فارم لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ٹک ٹاک نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والا پلیٹ فارم ہے جہاں پر وہ وہ کم دورانیے کی ویڈیوز بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔ ٹک

ٹاک کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 800 ملین سے زیادہ ہے جبکہ اسے2 ارب سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اسی لیے یوٹیوب کے لیے اس سے مقابلہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اس نئے منصوبے پر گزشتہ سال اکتوبر سے کام کر رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ 2020 یعنی رواں سال کے آخر تک اسے لانچ کر دیا جائے گا۔اس منصوبے پر کام کرنے والے دو افراد نے دی انفارمیشن کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس کا نام” شاٹس “رکھا جائے گا اور یہ یوٹیوب کی موجودہ ایپ کا ہی ایک حصہ ہوگا اس لیے صارفین کو کوئی نئی ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوب شارٹس کے ذریعے صارفین کمپنی کی وسیع میوزک لائبریری سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے اسی لیے یوٹیوب کو امید ہے کہ یہ صارفین بھی مقبولیت حاصل کر لے گی۔واضح رہےکہ اس سے قبل بھی کئی امریکی کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ ٹک ٹاک کی طرز پر ایپس لانچ کر چکے ہیں مگر وہ چینی کمپنی کی مقبولیت کم کرنے میں ناکام رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں