گوگل، فیس بُک اور ٹویٹر کی پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد(پی این آئی) گوگل فیس بک اور ٹویٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو خط میں آگاہ کیا گیا کہ سروس بند ہونے سے70ملین صارف متاثرہوں گے، جس پر حکومت نے نئے قوانین پرعملدرآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو

ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ کا سوشل میڈیا ریگولیش کے حوالے سے خط ارسال کیا گیا ہے جس میں حکومت پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین پرعمل اےآئی سی کیلئے مشکل ہے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ان قوانین سےعام صارف اور کاروباری حضرات بھی متاثر ہوں گے۔ گوگل، فیس بک اور ٹویٹرسروس بند ہونے سے70 ملین صارف متاثرہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ خط کے بعد وفاقی حکومت نے فی الحال نئے سوشل میڈیا قوانین پرعملدرآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرسے مشاورت کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی کے سربراہ چیرمین پی ٹی اے میجرجنرل ریٹائرڈ عامرعظیم باجوہ ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس، سوشل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی تمام شراکت دارروں سے مشاورت کرے گی۔ مشاورتی عمل میں وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اور بیرسٹرعلی ظفر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی 2 ماہ میں حتمی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ وزارت آئی ٹی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ نئے سوشل میڈیا قوانین کے جائزہ کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ نئے سوشل میڈیا عملدرآمد روک کر4 رکنی کمیٹی جائزہ لے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close