محمد برھان الحق، ای ایس ای، گورنمنٹ ھائی سکول بدو، جہلم،تعارف اور خدمات

تعلیمی قابلیت :-
✓ایم۔اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی
✓ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی
✓بی ایڈ اوپن یونیورسٹی

✓آئی ایس ٹی ٹی سی
✓درس نظامی
✓ بی ایم ایس ایس
تعلیمی مراحل و خدمات :-
2002 تک کمپری ہینسو سکول جہلم میں قبلہ والد صاحب کی زیر نگرانی پڑھا ادیب عربی میرپور سے کی اسی دوران کسی بھی جریدہ میں پہلا مضمون لکھا ایف اے عالم عربی میراشمس گوجرخان سے کیا۔
اسی دوران مقام والدین کے موضوع پہلی کتاب لکھی یہ کتاب پاکستان کے علاوہ انگلینڈ بھی پہنچی۔
پھر فاضل عربی کی
۔اسی دوران دوسری کتاب “صیام السالکین رمضان روزے اور ہم” لکھی۔
دورہ حدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے کیا
اسی دوران تیسری کتاب وہ کریں ہم پہ یلغار ہم منائیں ان کے تہوار لکھی۔
پہلی دو کتابوں کے پہلے پہلے ایڈیشن ختم ہو چکے ہیں تیسری کتاب غیر مطبوعہ ہے۔


15 اگست 2008 سے گوجرانوالہ پڑھانا شروع کیا 2010 سے 2014 تک گلیانہ ضلع گجرات میں پڑھایا
اسی دوران چوتھی کتاب لکھنا شروع کی مگر کچھ وجوہات کی بنا پر مکمل نہ کر سکا۔2015 تک لالہ موسی پھر الائیڈ سکول جہلم میں اڑھائی سال پڑھایا پھر 2018 میں گورنمنٹ ہائی سکول بدو میں پڑھانا شروع کیا اور اپنی ذمہ داریاں اپنی استطاعت کے مطابق نبھا رھا ہوں۔
اعزازات:-
کل پاکستان مقابلہ حسن تحریر میں سوم
اور
وفاقی گورنمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ مقابلہ حسن تحریر میں اعزازی انعام
ایک مقالہ وفاقی گورنمنٹ شائع کر چکی ہے
اب تک نیشنل اور انٹرنیشنل جرائد و رسائل و اخبارات میں تقریبا پونے دو سو سے زائد مضامین لکھ چکا ہوں۔
ایک مقالہ 55 ممالک میں شائع ہو چکا ہے۔
پاکستان اور دوسرے کئی ممالک کی ویب سائٹس پہ سینکڑوں مضامین شائع ہوئے۔
پاکستان کے قومی اور جہلم کے کئی اخبارات میں مضامین شائع ہو چکے ہیں۔

والد صاحب کی شخصیت نے بہت متاثر کیا
میری کوشش ہے کہ تدریسی میدان میں والد صاحب کی شخصیت کو اپناوں انہوں نے تقریبا 35 سال سے زائد عرصہ درس و تدریس کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں