عامر حبیب، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ( AEO )، تعارف اور خدمات

نام:- عامر حبیب

عہدہ:- اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ( AEO )

خدمات :-
بطور کمپیوٹر ٹیچر فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول سوہاوہ 2005 سے 2007 تک
پی اے ٹو اے سی سوہاوہ 2007 تا 2008
رفاءانٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں بطورٹیچر فیلو 2008 تا ستمبر 2009
گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ دھمیک میں بطور آئی ٹی ٹیچر 2009 ستمبر تا جون 2017
2017 سے تا حال بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر

تعلیمی قابلیت:-
ایم فل کمپیوٹر سائنس، ✓ایم ایڈ

رہائش:-سوہاوہ

مشاغل:-
کرکٹ، ٹیبل ٹینس، شاعری(خود بھی طبع آزمائی کرتا ہوں، پوٹھوہاری، پنجابی، اردو تینوں زبانوں میں)، گھومنے پھرنے کا شوق ہے پیارےپاکستان کا بہت سا علاقہ دیکھ چکا ہوں،

اعزازات :-
محکمانہ سطح پہ نئے اپوائنٹ ہونے والے اساتذہ کرام کی تنخواہوں کا اجرا لگاتار 2011 سےاکاؤنٹس آفس سے.
2012 سے 2017 تک یونین کے احتجاجوں اور پروگراموں میں سوہاوہ سے شرکت کرنے والا واحد نمائندہ رہا ہوں.
بطور اے ای او مرکز کے اساتذہ کو 2017 سے ابھی تک ہر سال بہترین معلم، بہترین اول مدرس کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی دے رہا ہوں،
اب تک اللہ کے کرم سے 38 بار خون کا عطیہ دیا اور خود اب بہت سے عطیہ کرنے والی تنظیموں کا اعزازی رکن
سوہاوہ میں نوجوانوں کےلئے عطیہ جات اکٹھے کر کے کرکٹ کا پریکٹس نیٹ لگوایا
محکمانہ سطح پر 2011 سے پہلے 2018 تک ہونیوالی تمام بھرتیوں میں بطور ممبر انٹرویو کمیٹی،
ڈی ایس ڈی حال قائد جہلم میں بطور ماسٹر ٹرینر کپیوٹر سائنس 2012 اور 2013 میں فرائض سرانجام دیئے
2013، 2016 اور 2018کے الیکشنز میں بطور ڈیٹا مینیجر ڈیوٹی
2018 میں ضلع کے بہترین اے ای او کا سرٹیفیکیٹ

…… ذاتی زندگی….
اسکول، اور کالج میں ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں نمایاں رہا، کیوکشن کراٹے کا گرین بیلٹ ہولڈر ہوں، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں تقریری مقابلہ جات، کوئز کمپیٹیشن میں انعامات جیتے، یونیورسٹی میں 2005 کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور آل راؤنڈر کھیل کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا اور مین آف دی ٹورنامنٹ رہا
یونیورسٹی میں ڈرامہ کلب کا لگاتار ممبر رہا اور خود بطور ایکٹر پرفارم کیا، ایچ ای سی کے تحت ہونیوالے مقابلہ جات میں ہماری ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی
ادبی تنظیم شفق کا بانی اور جنرل سیکرٹری، ادارہ ادب افروز جہلم، گوشہء ادب اسلام آباد، ادبی تنظیم کنڑیاں، پوٹھوہار آرٹس کونسل کا ممبر ہوں
وزیر اعلی پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات میں لگاتار 2 سال تحصیل سوہاوہ سے ونر رہا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں