اظہر سلطان ملک، ایس ایس ٹی (SST)، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم، تعارف اور خدمات

نام : اظہر سلطان ملک

رہائش : دلاور نزد دارا پور تحصیل و ضلع جہلم

عہدہ: ایس ایس ٹی (SST)

سکول کا نام : مہر علی اعظم شہید گورنمنٹ ہائی اسکول چکری ضلع جہلم

تنظیمی ذمہ داری :

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم

تعلیمی قابلیت :

ایم اے انگلش
ایم ایس سی مطالعہ پاکستان
ایم اے تاریخ

پیشہ ورانہ قابلیت : ایم ۔ایڈ

مشاغل:

” ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا “
کتب بینی ، کرنٹ افئیرز ، حالات حاضرہ کے پروگرام

ایجوکیشن سے وابستہ فیملی بیک گراؤنڈ

الحمداللہ ! میرے چھوٹے بھائی عرفان سلطان ملک 2003 سے لے کر 2008 تک محکمہ تعلیم سے بطور SESE وابستہ رہے ۔ 2008 میں محکمہ صحت میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر سلیکٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت جائن کر لیا ۔
میری مسز فوجی فاؤنڈیشن اسکول میں بطور وائس پرنسپل فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔
میری ایک سسٹر پنجاب گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچر ہیں ۔ جبکہ دو سسٹرز فوجی فاونڈیشن سکول میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں ۔

محکمانہ اعزازات :

2007 اور 2008 میں حکومت پنجاب کی طرف سے دو بار میٹرک کے رزلٹ کی بنیاد پر کیش ایوارڈ ۔

2007 میں ضلعی حکومت، ضلع ناظم جہلم کی طرف سے بہترین نتائج پر تعریفی سند ملی۔
2002 سے اب تک متعدد بار راولپنڈی بورڈ کے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں بطور سپریٹنڈنٹ ذمہ داری نبھا چکا ہوں ۔
2010 سے تاحال علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایم ایڈ/ بی ایڈ کی کلاسز کی ٹیوٹر شپ ۔

تعلیمی کیرئیر کی تفصیل :

گورنمنٹ ہائی سکول داراپور سے میٹرک کیا ۔
گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ جہلم سے گریجویشن کی ۔
یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم اے انگلش کیا ۔
پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے تاریخ کیا ۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم ایس سی مطالعہ پاکستان اور بی ایڈ کے بعد ایم ایڈ کیا ۔

پروفیشنل کیریئر کی تفصیل ۔

ایجوکیٹرز کی بھرتی کے پہلے بیج اکتوبر 2002 میں بطور SESE گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول بجوالا کلاں سے ملازمت کا آغاز کیا ۔
بعد ازاں سن 2004 میں بطور SSE سلیکشن کے بعد مہر علی اعظم شہید گورنمنٹ ہائی اسکول چکری ضلع جہلم میں تعیناتی ہوئی ۔
تا حال ہائی اسکول چکری میں ہی تعیناتی ہے ۔

تنظیمی خدمات :

پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے بانی ارکان میں سے ایک ہونے کا شرف حاصل ہے

2004 میں اپنے ساتھیوں چوہدری محمد نیاز ( حال تعینات محکمہ صحت )، محمد افضل میر ، احسان الہی شاکر، چوہدری افضال محمود ، اشفاق حیدر ، خالد محمود ، منظور حسین و دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر کنٹریکٹ ایجوکیٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضلع جہلم میں تنظیم کی بنیاد رکھی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی۔

مختلف اوقات میں تنظیم کے ضلعی نائب صدر ، ضلعی جنرل سیکرٹری اور ضلعی کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیے ۔ اور مرکزی تنظیم پنجاب کے لاہور میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کا شرف حاصل ہوا ۔

جہلم کے اساتذہ کی ساری تنظیموں کے اتحاد کی کاوش میں عملا حصہ لیا ۔ مگر بدقسمتی سے کچھ وجوہات کی بنا پر میری اور میرے جیسے کئی دوستوں کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی ۔
جہاں تک ممکن ہوا دوستوں کی خدمت اور رہنمائی کی ۔
پی ٹی یو کے دیرینہ اور مخلص دوستوں کے قدم با قدم ساتھ ہوں۔
آپ تمام دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا طلبگار ہوں ۔

close