چوہدری راشد محمود، صدر پنجاب ٹیچرز یونین، ضلع جہلم، تعارف اور خدمات

نام ۔۔۔ چوہدری راشد محمود
عہدہ ۔۔۔۔۔ ضلعی صدر، پنجاب ٹیچرز یونین
پتہ ۔۔۔۔۔ گاوں گھرمالہ تحصیل و ضلع جہلم

محکما نہ تعلیم ۔۔۔۔ ایم اے پولیٹیکل سائنس
پنجاب یونیورسٹی لاہور

پیشہ ورانہ تعلیم ۔۔۔۔ سی۔ٹی
آغاز ملازمت ۔۔۔ 2009
خدمات
صحافت میرا شوق تھا۔ ڈاکٹر زمرد صدیق اور ڈاکٹر مظہر اقبال مشر (مرحوم ) میرے میرے صحافت میں استاد تھے۔ سرکاری نوکری میں آنے سے پہلے مختلف اخبارات میں رپورٹنگ کی اور علاقائی مسائل کو اجاگر کیا۔قومی اخبارات جن میں کام کیا ان میں روزنامہ پاکستان۔ اذکار۔ راہ تلاش۔ جہاں تاب لاہور میں رپورٹنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ لوکل اخباروں میں جہلم میل۔ مشر نیوز۔ روزنامہ جذبہ میں میں بھی رپورٹنگ کا شرف حاصل ہوا۔ پریس کلب جہلم کا سینئر نائب صدر، ایجوکیشن کمیٹی کا چئیرمین بھی رہا ہوں۔ اس کے علاوہ مختلف این جی اوز میں بھی کام کیا۔
سپورٹس
سپورٹس سب سے زیادہ لگاو کرکٹ اور فٹ بال سے رہا۔ اپنے سکول کی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا۔ گاؤں کی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا۔

ملازمت
2009 کو گورنمنٹ میں بطور ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر ملازمت جائن کر لی۔
محکمانہ ریکارڈ ۔
گورنمنٹ ہائی سکول چک
مہمندہ جہلم میں اپنی پہلی جا ئنگ دی۔ دو سال بعد اپنے قریب ترین سکول گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹھا پرانا میں تبادلہ ہو گیا.
یونین
اس کے بعد پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن جائن کی۔ اور بطور ضلعی صدر اور صوبائی میڈیا سیکرٹری پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا۔ اس کے بعد اساتذہ کی سب سے بڑی جماعت پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کی جہلم میں بنیاد رکھی۔ جہلم میں اساتذہ کی بہت بڑی تعداد کا الطاف ہائی سکول جہلم میں اکٹھ کیا گیا۔ جس میں مجھے میرا بطور صدر انتخاب کیا گیا اور اس وقت کے سی۔ای۔او ملک واجد صاحب نے ہم سے اساتذہ کی وفاداری کا حلف لیا۔ جہلم کی تاریخ کا اساتذہ کا یہ سب سے بڑا اکٹھ تھا۔ اس وقت سے ضلع جہلم میں بطور صدر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ میرا مشن اساتذہ کی نیک اور سچے دل سے خدمت کرنا ہے۔ میری عزت میرے اساتذہ کی وجہ سے ہے اور میں نے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ جب تک یہ ذمہ داری اللہ تعالی نے سونپی ہے اس کو اپنے پیارے حبیب کے صدقے احسن طریقے سے سرانجام دیتا رہوں گا۔

اعزاز بطور صدر
2018/2020 میں ان سروس پرموشن۔
*اساتذہ کی اپگریڈیشن
*اکاونٹ آفس سے سینکڑوں *اساتذہ کی سروس بکس پر ٹھپے۔
*لیوان کیشمنٹ کے بجٹ کی منظوری سی۔ای۔او معروف چوہدری صاحب سے
اللہ کی رضا کی رضاء حاصل کرنے کے لیے میری ٹیم ہمشہ ہراول دستے کا کام کرتی ہے جس میں ہماری یونین کا رول ہے۔ جس میں درج ذیل کارنامے اہم ہیں۔
*دوران سکول جاتے ایک سکول ٹیچر کی وین کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ جس میں ایک ٹیچر شدید زخمی ہوگئی جس پر میں نے اپنی ٹیم کی مدد سےاور اساتذہ کے تعاون سے تقریبا سوا لاکھ کے قریب اس ٹیچر کی مالی مدد کی۔
*کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے لوگوں کے لیے کے لیے ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے اساتذہ سے فنڈ کی اپیل کی جس میں اساتذہ نے دل کھول کر تعاون کیا اور ہم نے تین لاکھ روپے تقریبا جمع کیا اور اساتذہ کے تعاون سے ضروت مند لوگوں تک جاندار طریقے سے پہنچایا۔ کمیٹی چوہدری راشد اشفاق حیدر۔ چوہدری وحید حیدراور چوہدری افضال محمود پر مشتمل تھی۔
*حال ہی میں ہم نے اپنی یونین کے پلیٹ فارم سے اور خواتین اساتذہ کے تعاون سے ایک ٹیچر کی 33000 ہزار مدد کی ہے۔۔۔۔

close