ممبئی(پی این آئی)امریکہ سے پاکستان کی شکست، بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان۔۔۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں صورتحال بدل جاتی ہے، پاکستان گزشتہ ایونٹ میں زمبابوے سے ہارنے کے بعد بھی فائنل کھیلا تھا۔نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچ جیسی ہو، سامنا کسی سے بھی ہو، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ کےلیے گیم پلان پر بات ہوئی ہے، صورتحال کے مطابق ہی کرکٹ کھیلیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں سب تجربہ کار پلیئر ہیں، ان سے اچھے کی ہی توقع ہے۔ کسی ایک دو پلیئر پر انحصار نہیں کرسکتے، تمام 11 کو کردار ادا کرنا ہوگا۔بھارتی کپتان نے کہا کہ اہم پلیئر ہر سکواڈ میں ہوتے ہیں لیکن کردار سب کا ہی رہتا۔ یہاں کی کنڈیشنز میں مشکلات ہیں لیکن جیت کےلیے اس کو عبور کرنا ہوگا۔ میچ کے دوران جو بھی ہو، ہر کوئی ملک کیلئے کھیل رہا ہے۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچھلے سات ماہ میں پاکستان کے ساتھ تیسری مرتبہ کھیل رہے ہیں۔ پہلے چار سال بعد میچ ہوتا تھا تو بات اور تھی، اب یہ میچ کسی دوسرے میچ کی طرح ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ یہاں ہر اوور میں گیم تبدیل ہوتا ہے، اس لیے زیادہ آگے کی نہیں سوچتے۔ پاکستان پچھلے بار زمبابوے سے ہارنے کے بعد بھی فائنل کھیلا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے۔ یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے، پاکستان ٹیم یقینی طور پر اپنی غلطی کا تجزیہ کرکے آئے گی۔ نیو یارک میں پاک بھارت میچ کھیلوں کا بڑا ایونٹ کیوں؟ انہوں نے کہا کہ کبھی اچھے آغاز کے بعد بھی ٹیمیں لڑکھڑا جاتی ہیں۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیویارک میں دونوں ٹیم کےلیے یکساں کنڈیشنز اور موقع ہوگا۔ ہم یہاں صرف چھ سات دن پہلے آئے ہیں، نیو یارک ہمارا ہوم گراؤنڈ نہیں ہے۔ جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا، اس سے فرق نہیں پڑنا کہ کون پہلے نیو یارک پہنچا ہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ وکٹ کیسا ہوگا یہ ہم کو نہیں معلوم، یہاں بال پر باؤنڈری اور چھکے نہیں ملتے، بھاگ کر رن لینا اہم ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپ سیٹ پر بات کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہر ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ یہ سوچ کر نہیں آسکتے کہ اس حریف کو آسانی سے ہرا دیں گے۔ میچ میں مثبت انرجی رکھنا کافی ضروری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں