ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے کتنے میچز جیتنا ہوں  گے؟ وسیم اکرم نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے لیے آئندہ تمام میچز جیتنا لازمی قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کتنے چانسز ہیں؟

اس پر سابق کپتان نے کہا کہ یہ اس وقت بہت مشکل سوال ہے، ہر ٹیم نے ابھی ایک ایک میچ بھی نہیں کھیلا لیکن اس وقت پاکستان کے لیے آسان ہونا چاہیے، آپ نے ایک میچ جنوبی افریقا سے جیتنا ہے، اس کے بعد بنگلادیش، زمبابوے، نیدرلینڈز بھی ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے تمام میچز جیتنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close