ویرات کوہلی نے بابراعظم کا کونسا منصوبہ پہلے ہی بھانپ لیا تھا جس کی وجہ سے میچ جیتا؟ خود ہی بتا دیا

سڈنی (پی این آئی )ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بھارت کے ویرات کوہلی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے منصوبے کو بھانپ لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویب سائٹ پر ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنائی جانے والی تکنیک سے متعلق گفتگو کی۔

ویرات کوہلی نے کہا 4کھلاڑی جلد آؤٹ ہونے کے بعد جب ہاردک گراؤنڈ میں آیا تو اس وقت میں بہت زیادہ دباؤ میں تھا، میں اس نوعیت کے گیمز پہلے بھی کھیل چکا ہوں اور مجھے اندازہ ہے کہ پوری قوم کو آپ سے کس قدر امیدیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا ہاردک بے خوف کریز پر آیا اور اس نے آتے ہی مجھے کہا ہم نے صرف پارٹنر شپ بنانی ہے اور وکٹ بچانی ہے، بعد میں رنز بن جاتے ہیں، فی الحال کریز پر جمے رہنا ہے کیونکہ میں اس وقت بڑے شاٹس کھیلنے کے در پے تھا لیکن وہ خطرے سے خالی نہ جاتا۔ ویڈیو میں ویرات نے کہا ‘میچ جب آخری مراحل میں تھا اور ہم نے دیکھا نواز کا صرف ایک اوور ہے اور ہاردک اسے آرام سے چھکے مار سکتا ہے، ہم نے وہیں بھانپ لیا تھا کہ بابر آخری اوور نواز سے کروائے گا اور فاسٹ بولرز سے پہلے بولنگ کروائے گا کیونکہ وہ لوگ پہلے ہی گیم کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔کوہلی نے بتایا میں نے ہاردک سے کہا کہ ہم اگر حارث رؤف کے اوور میں شاٹس کھیل دیں تو میچ ہمارے لیے سیٹ ہو جائے گا اور پاکستان گھبرا جائے گا، اور اتفاق سے یہی ہوا جو ہم نے سوچا تھا، حارث کو جیسے ہی شاٹس پڑے وہ لوگ کمزور پڑ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں