پی ایس ایل 8کا فائنل میچ کونسی 2ٹیمیں کھیلیں گی؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپرلیگ (پی ایل ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے آوٹ ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے، جو دوسرے اوور کی تیسری گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 5 گیندوں پر 9 رنز بنانے والے صائم ایوب کو زمان خان نے بولڈ کیا۔ دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد حارث نے 89 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم نے اس دوران پی ایس ایل میں 500 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ محمد رضوان سے ایونٹ کے دوران زیادہ رنز بنانیکا اعزاز بھی چھین لیا۔بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اس دوران 7 چوکے لگائے، اس طرح وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ 64 چوکے لگانیوالے کھلاڑی بن گئے۔ کپتان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بھی محمد حارث نے اپنی اننگز آگے بڑھائی اور 54 گیندوں پر 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹام کوہلر صفر، عامر اجمل 1 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بھانوکا راجا پاسکا 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور راشد خان نے 2،2 جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل مین پہنچ جائے گی جہاں ان کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ میچوں میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لیکن کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے انہیں آؤٹ کلاس کردیا تھا۔پشاور زلمی نے پہلے ایلیمنیٹر میں مضبوط ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔ دوسرے ایلمنیٹر کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک،ایک تبدیلی کی ہے، پشاور زلمی نے ٹیم جمی نیشام کی جگہ بھانوکاراجا پکسا کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ لاہور قلندرز نے حسین طلعت کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جو لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی جگہ احسن حفیظ کو شامل کیا گیا ہے جو اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم بابراعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر-کیڈمور، حسیب اللہ خان، بھانوکا راجاپکسا، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمٰن، سلمان ارشاد پر مشتمل ہے جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، مرزا بیگ، فخرزمان، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close