پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے دوران کراچی کنگز میں شامل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو اماراتی کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑی خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو فوری طور پر یو اے ای واپس روانہ ہونے کی ہدایت دی گئی، جس کے بعد دونوں پلیئرز ٹیم کو چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ان کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ D50 میں شرکت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی D50 کے دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ کراچی کنگز کو جوائن کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف کراچی میں شیڈول ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






