ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، صاحبزادہ فرحان کو بڑی خوشخبری مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کو فروری کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دے دیا ہے۔

انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چھ اننگز میں تین سو تراسی رنز اسکور کیے، جن میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صاحبزادہ فرحان کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر ہے اور ان کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ فرحان مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

یاد رہے کہ اس اعزاز کے لیے دیگر نامزد کھلاڑیوں میں انگلینڈ اور امریکا کے کرکٹرز بھی شامل تھے، تاہم بہترین کارکردگی پر یہ اعزاز پاکستانی کھلاڑی کے نام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close