پاکستان اور بنگلادیش ون ڈے سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیریز میں نعیم الرشید میچ ریفری کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ آن فیلڈ امپائرز میں کمار دھرماسینا، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، غازی سہیل، تنویر احمد اور مسعود الرحمٰن شامل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close