پاک بنگلادیش سیریز، اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 11 سے 15 مارچ کو ڈھاکا میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

شاہین آفریدی اس ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، حسیب اللہ اور حسن نواز کو اس بار اسکواڈ سے خارج کردیا گیا ہے۔ نئے اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار ، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ اسکواڈ پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہوگا، جس میں ٹیم کی کارکردگی اور نیا تجربہ شامل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close