انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے شیڈول میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
سپر ایٹ مرحلے کے اختتام پر جاری اعلامیے میں میچز کے مقامات سے متعلق واضح شرائط بیان کی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں کھیلا جا سکتا ہے، اور حتمی فیصلہ مخصوص حالات کی بنیاد پر ہوگا۔ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گی۔ اگر پاکستان کوالیفائی نہ کر سکے لیکن سری لنکا کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کرکٹ ٹیم کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ہو، تو سیمی فائنل ون کولمبو میں ہی ہوگا۔
آئی سی سی نے مزید واضح کیا کہ اگر نہ پاکستان اور نہ ہی سری لنکا سیمی فائنل میں جگہ بنا پاتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ جبکہ سیمی فائنل ٹو ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ البتہ اگر بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، سوائے اس صورت کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو۔ ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






