ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر بابر اعظم کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ غیر معمولی دباؤ اور شدت کا حامل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق نہ صرف دونوں ممالک کے شائقین بلکہ دنیا بھر کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہوتی ہیں، جس سے کھلاڑیوں پر توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے میچز میں کامیابی کا راز خود کو پُرسکون رکھنے اور بیرونی شور سے بے نیاز ہو کر صرف کھیل پر توجہ دینے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس مقابلے کا جوش الگ ہی ہوتا ہے، تاہم کھلاڑی جتنا دباؤ سے آزاد رہیں گے اتنا ہی بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔ میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان بھی موجود ہے، کیونکہ سری لنکا کے محکمۂ موسمیات نے کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود شائقین پُرامید ہیں کہ اتوار کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






