انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو 9 فروری تک اپنی حتمی رائے دینے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اس معاملے میں کسی بڑی پیش رفت کا امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کے حوالے سے فیصلہ اب ممکنہ طور پر 12 فروری کو سامنے آئے گا، جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ ادھر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی وزیرِ اعظم کو آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کا وفد بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست لے کر لاہور پہنچا تھا، جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






