کولمبو: سری لنکا میں میچ کی وکٹ پر غیر معمولی طور پر زیادہ گھاس دیکھ کر پاکستان کے سابق اسٹار اسپنر ثقلین مشتاق نے آئی سی سی پر سخت تنقید کی ہے۔
اپنے بیان میں ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک سری لنکا میں ایسی وکٹ نہیں دیکھی جس پر اس قدر گھاس موجود ہو۔ ان کے مطابق یہ صورتحال حیران کن ہی نہیں بلکہ سوالیہ نشان بھی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ آئی سی سی اب ایک غیر جانبدار ادارہ نہیں رہا بلکہ وہ “انڈین کرکٹ کونسل” بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو بخوبی علم ہے کہ پاکستان نے اپنی گزشتہ سیریز اسپنرز کی بدولت جیتی تھی، اسی لیے اب پاکستان کو کبھی بھی ٹرننگ ٹریک نہیں دیے جائیں گے۔
ثقلین مشتاق کا دعویٰ تھا کہ ورلڈ کپ سمیت بڑی کرکٹ منصوبہ بندی پاکستان کے خلاف کی جاتی ہے تاکہ اس کی مضبوطیوں کو کمزور کیا جا سکے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی پہلے میچ کی پچ دیکھ کر حیران نظر آئے۔ ٹاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کا پہلا تجربہ ہے کہ سری لنکا میں وکٹ پر اتنی زیادہ گھاس دیکھی ہو۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






