آئی سی سی کی معروف آل راؤنڈر پر پابندی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے امریکا ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر ایسانی واگھیلا کی بولنگ پر فوری پابندی لگا دی۔ یہ اقدام ان کی غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے کیا گیا۔

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران میچ آفیشلز کی شکایت پر ICC ایونٹ پینل نے کارروائی کی۔ پاپوا نیو گینی کے خلاف اگلے میچ میں واگھیلا کے ایکشن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پینل نے اسے ناقانونی قرار دے دیا۔ ادھر، پاکستان کے بھارت میں ٹی20 ورلڈکپ سے دستبرداری کے فیصلے پر ICC کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ ICC کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے رسمی رابطے کا انتظار کر رہے ہیں، اور ہر ایونٹ میں مشروط شرکت ممکن نہیں۔

بیان میں ICC نے پاکستان کے حکومتی فیصلے کا احترام تو کیا، مگر خبردار کیا کہ یہ کھیلوں کی روح کو نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان منفی اثرات پر غور کرے گا، کیونکہ ہر ممبر ملک کی طرح PCB کی بھی ذمہ داری ہے۔ ICC کو توقع ہے کہ PCB قابل قبول حل پیش کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close