پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو عارضی طور پر روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا، جبکہ ورلڈ کپ میں ممکنہ عدم شرکت کی صورت میں متبادل منصوبہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے اور بنگلادیش کے سیکیورٹی خدشات کو جائز اور معقول قرار دیا ہے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ ہو سکا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر ازسرِنو غور کر سکتا ہے، جس کے باعث کرکٹ حلقوں میں تشویش اور قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






