پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں اہم اور تاریخی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کو پہلے سے بالکل مختلف بنا دے گا۔
نئے سیزن میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے روایتی ڈرافٹ سسٹم ختم کر کے آکشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹیمیں زیادہ متوازن تشکیل پائیں گی اور کھلاڑیوں کو بہتر مالی مواقع میسر آئیں گے۔ پی ایس ایل 11 میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ جیسے قوانین بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔ آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جا سکے گا۔
لیگ میں شامل ہونے والی دونوں نئی ٹیموں کو آکشن سے پہلے چار، چار کھلاڑی منتخب کرنے کا خصوصی اختیار دیا گیا ہے، جبکہ ہر فرنچائز ایک بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن بھی کر سکے گی۔ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے شرط یہ ہوگی کہ متعلقہ غیر ملکی کھلاڑی 2025 کے پی ایس ایل ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، اور اس سیزن میں پہلی مرتبہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بھی میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






