شاہین آفریدی انجری کا شکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ شاہین برسبن ہیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف سامنے آئی۔

برسبن ہیٹ نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی کے گھٹنے میں مسئلہ ہے، جس کے باعث انہوں نے فوری طور پر ری ہیب کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین کے گھٹنے کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔ انجری کے سبب شاہین آفریدی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف آئندہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ شاہین کو ہفتے کے روز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

برسبن ہیٹ اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ شاہین جلد مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close