ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے انجریز کے شکار کھلاڑیوں کی تازہ صورتحال جاری کر دی ہے۔
بیان کے مطابق، ٹم ڈیوڈ بی بی ایل کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں گریڈ 2 ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔ ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر ری ہیب کے نتائج کے بعد غور کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی ہیم اسٹرنگ انجری کا ری ہیب مثبت انداز میں جاری ہے، اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہونے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پیٹ کمنز کی کمر کی انجری کے لیے آئندہ ہفتوں میں اسکین کیا جائے گا تاکہ ان کی بحالی کی صورتحال واضح ہو سکے۔
ہیم اسٹرنگ انجری کے سبب نیتھن لیون کی سرجری ہوئی ہے اور وہ ڈومیسٹک سیزن کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






