شاہین آفریدی ٹیم سے کیوں باہر ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں حصہ نہیں لے رہے، جس کی وجہ ان کی طبیعت ناساز ہونا بتائی گئی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اتوار کو ہونے والے آخری ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے، فہیم اشرف کو آرام دیا گیا اور ان کی جگہ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ شاہین کے نہ کھیلنے کی صورت میں قیادت محمد رضوان کے بجائے سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔ چونکہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت پہلے ہی کر رہے ہیں، اس لیے انہیں یہ موقع دینا غیر معمولی نہیں سمجھا جا رہا۔

سیریز میں پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close