ایشیا کپ ٹرافی، بی سی سی آئی کا محسن نقوی کو خط

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی نے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر بی سی سی آئی کو ٹرافی درکار ہے تو اس کے لیے باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں بھارتی ٹیم یا نمائندے ٹرافی وصول کر سکیں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے اس تقریب کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے کی تجویز دی ہے۔ ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ جیتنے کے باوجود اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر مطلع کیا تھا کہ ٹیم ٹرافی نہیں لے گی، جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت محسن نقوی نے بھارتی ہٹ دھرمی کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا تھا اور تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی تھی، البتہ رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close