بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ نومبر میں دبئی میں ہونے والے اجلاس میں اے سی سی چیئرمین محسن نقوی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ بھارت نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ سرکاری پالیسی کے مطابق کیا، جبکہ جیتنے کے بعد بھی ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے۔ بی سی سی آئی نے باقاعدہ اے سی سی کو آگاہ کر دیا اور امید ظاہر کی کہ ٹرافی جلد بھارت واپس کی جائے گی۔ محسن نقوی نے بھارتی ہٹ دھرمی کو قبول کرنے سے انکار کیا اور تقریب ٹرافی دیے بغیر ختم ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں