بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل بھیج کر پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق حارث رؤف نے تماشائیوں کے “کوہلی، کوہلی” کے نعروں پر جیٹ کریش کا اشارہ اور 6-0 کا نشان بنایا، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کیا۔ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو ثبوت بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہے، اس لیے کھلاڑیوں پر سخت ایکشن لیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






