پاکستان ٹیم کی بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ سے قبل اپنی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔

ٹیم منیجمنٹ اور ایشیا کپ انتظامیہ نے فیصلے کی تصدیق کی لیکن وجہ نہیں بتائی۔ اس سے قبل بھی پاکستان نے یو اے ای کے خلاف میچ سے پہلے پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔ یہ ایشیا کپ 2025 میں دوسرا موقع ہے جب پری میچ میڈیا بریفنگ منسوخ کی گئی، خاص طور پر “ہینڈ شیک تنازع” کے بعد اس فیصلے نے مزید توجہ حاصل کی۔ پریس کانفرنس منسوخی کے باوجود ٹیم بھارت کے خلاف میچ کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close