آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلی پوزیشن پر برقرار، انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوز بٹلر ایک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے بابر اعظم 26ویں، محمد رضوان 33ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
صاحبزادہ فرحان 18 درجے ترقی کے بعد 56ویں پوزیشن پر، صائم ایوب 46ویں اور حسن نواز 47ویں نمبر پر چلے گئے۔ بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتی پہلی پوزیشن پر، جیکب ڈفی دوسرے نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے سفیان مقیم 11ویں اور ابرار احمد 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ آل راؤنڈرز میں ہردک پانڈیا بدستور نمبر ون رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں