بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی جانب سے پاک-بھارت میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا کہ ریفری کے خلاف موقف تسلیم نہیں کیا گیا کیونکہ گراؤنڈ میں موجود ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے ہینڈ شیک نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، نہ کہ بھارتی ٹیم نے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 15 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ کے بعد ریفری کے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اگر ریفری کو ہٹایا نہ گیا تو ایشیاء کپ میں مزید میچ نہیں کھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں