پاکستان کا ایشیا کپ بائیکاٹ کا انتباہ: میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2025 میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی احتجاجی خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے اور میچ ریفری کے اقدامات کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف تھے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میچ ریفری نے پاک-بھارت میچ کے دوران کپتان سلمان آغا کو ٹاس پر شیک ہینڈ نہ کرنے کی ہدایت دی، جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اینڈی پائی کرافٹ نے اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کیا اور اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس لیے انہیں فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے۔ مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے پاکستان میڈیا مینجر کو یہ بھی کہا کہ واقعہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے، جو مزید تنازع کا باعث بنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close