شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران دلچسپ اور ہنگامہ خیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ افغان کرکٹ شائقین بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے اور مرکزی گیٹ کے ساتھ مخصوص دروازہ توڑ ڈالا۔
انتظامیہ نے پاکستان اور افغانستان کے مداحوں کے لیے علیحدہ انکلوژر اور الگ راستے مختص کیے تھے، حتیٰ کہ دونوں ٹیموں کے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے۔ افغان شائقین کو نیلے رنگ کا ٹکٹ جبکہ پاکستانی شائقین کو ہرے رنگ کا ٹکٹ دیا گیا۔
اس تمام ہلچل کے باوجود میدان میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی اور سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں