سی پی ایل 2025: اوشین تھامس کے ایک اوور میں 33 رنز، روماریو شیفرڈ نے ایک گیند پر 22 رنز بنا ڈالے

کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں سینٹ لوشیا کنگز کے بولر اوشین تھامس کے لیے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ایک بھیانک خواب بن گیا، جب گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر روماریو شیفرڈ نے ان کے ایک ہی اوور میں 22 رنز ایک گیند پر بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

26 اگست کو کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ میچ کا سب سے یادگار لمحہ 15واں اوور ثابت ہوا، جب اوشین تھامس کی نوبالز اور وائیڈ بالز نے بیٹر کو بھرپور موقع دیا۔ اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر 4 رنز بنے، اس کے بعد تیسری گیند فرنٹ فٹ نوبال قرار پائی، جس پر فری ہٹ پر روماریو شیفرڈ نے چھکا جڑ دیا۔ اگلی گیند وائیڈ نکلی، اور پھر لگاتار دو مرتبہ تھامس نے نوبال کی، مگر شیفرڈ نے دونوں بار چھکے مار کر بولر کی مشکلات بڑھا دیں۔ اس کے بعد ایک لیگل گیند پر پھر چھکا لگاتے ہوئے صرف ایک ڈلیوری سے 22 رنز حاصل کیے گئے۔

اوور کی بقیہ گیندوں پر ایک ڈاٹ بال اور ایک سنگل کے بعد آخری گیند پر ایک اور چھکا لگا، یوں پورے اوور میں 33 رنز بنے۔ ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا کنگز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 203 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ یہ منظر 1992 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی یاد دلاتا ہے، جب جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کے خلاف آخری گیند پر 22 رنز درکار تھے۔ تاہم اس بار فرق یہ تھا کہ سی پی ایل میں ایک ہی گیند پر بیٹر نے 22 رنز حاصل کرلیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close