لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کرکٹرز کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈر-15 سے انڈر-19 تک کے کھلاڑیوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا، جہاں کرکٹ کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم پر آنے والے تمام اخراجات پی سی بی پورے کرے گا۔ سیالکوٹ اکیڈمی انڈر-15، فیصل آباد انڈر-17 جبکہ ملتان اکیڈمی انڈر-19 کے کھلاڑیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر ہوگا۔
پی سی بی تمام کھلاڑیوں کے اسکول اور کالجز میں داخلے سمیت تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گا تاکہ انہیں کھیل کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم بھی فراہم کی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اکیڈمی کو پاکستان ویمن کرکٹرز، شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں