لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 پر مشاورتی عمل جاری ہے جبکہ اس کی معیاد 30 جون کو ختم ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی 21 اگست کو یو اے ای روانگی متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں