سڈنی: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بوب سمپسن کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بوب سمپسن نے 1957 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جو تقریباً دو دہائیوں پر محیط رہا۔ اس دوران انہوں نے 62 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ انہیں آسٹریلوی کرکٹ کی چار دہائیوں تک ایک بااثر شخصیت کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔
بوب سمپسن نے اپنے کیرئیر میں 4 ہزار 869 رنز اسکور کیے جن میں 10 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں، جبکہ 311 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔ فیلڈنگ میں 110 کیچز اور بولنگ میں 71 وکٹیں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے 39 ٹیسٹ میچوں میں کپتان رہے اور 1986 سے 1996 تک ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں