بھارتی فاسٹ بولر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد یو پی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یش دیال گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ رکھتے تھے اور لیگ کا تیسرا ایڈیشن 17 اگست سے شروع ہونا ہے، تاہم اب وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔
یش دیال اس سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ تھے۔ ان کے خلاف نہ صرف ایک خاتون کی جانب سے مقدمہ درج ہے بلکہ جے پور میں بھی ایک کیس زیرِ سماعت ہے۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے الزامات کے باعث ان کی لیگ میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں