ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے میچ وینیوز اور شیڈول کا اعلان کر دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دورانِ پیک اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں اور ایونٹ کے دلچسپ میچز کا شدت سے انتظار ہے۔
ایشیاء کپ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جس کے میچز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے مقابلے دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے، جن میں سپر فور مرحلے کے 5 میچ دبئی جبکہ ایک میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج کا بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے، جبکہ سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔
گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف دبئی میں کھیلے گا، جبکہ دوسرا گروپ میچ 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف ہوگا۔ ایشیا کپ 2025 کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں